13 اپریل، 2021 11:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84294819
0 Persons
ایران کا یورپی یونین کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف احتجاج

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات پرتگال کے سفیر کو طلب کرکے ایران کے متعدد عہدیداروں اور اداروں کی انسانی حقوق کی پابندیوں سے متعلق یوروپی یونین کی غیر قانونی کارروائی کیخلاف اپنے شدید احتجاج کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ نے آج بروز منگل کو یورپی یونین کیجانب سے بعض ایرانی اداروں اور حکام کیخلاف انسانی حقوق کی پابندیوں کے رد عمل میں تہران میں تعینات پرتگال کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ان سے ایران کے شدید احتجاج کا اظہار کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے اس اقدام کو انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے سیاسی اور انتخابی نقطہ نظر پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

ایران نے کہا کہ ہم اس اقدام کے رد عمل میں دہشت گردی، منشیات اور مہاجرین کے امور کے شعبوں میں یورپی یونین سے جامع مذاکرات اور تعاون کا معطل کردیں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم یورپی یونین کیخلاف پابندی عائد کرنے کا جائزہ بھی لیں گے۔

اس موقع پر پرتگال کے سفیر نے کہا کہ وہ ایرانی پیغام کو بروسلز کے حکام تک پہنچادیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ روز میں ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کیخلاف ورزی کی وجہ سے ایران کے 3 اداروں اور 8 افراد کیخلاف پابندیاں عائد کیں ہیں؛ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا نومبر 2019ء میں ایران میں اندرونی کشیدگی سے تعلق رکھتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha