ایران دنیا میں پاور پلانٹ ٹرانسفارمر تیار کرنے والے 10 ممالک میں شامل ہے

سمنان، ارنا- مپنا انڈسٹریل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کی بجلی صنعت کے شعبے میں بہت ساری صلاحتیں ہیں اور وہ دنیا میں، بڑے پاورپلانٹ ٹرانسفارمر تیارکرنے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار "عباس علی آبادی" نے آج بروز منگل کو صوبے سمنان کے آریا ٹرانسفامر انڈسٹریل گروپ میں تیار کردہ سب سے بڑے پاور پلانٹ ٹرانسفارمر کی رونمائی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے صرف سات سے آٹھ ممالک نے بڑے ٹرانسفارمرز تیار کرنے کا علم حاصل کیا ہے اور آج ایران اس قسم کے ٹرانسفارمر کی نقاب کشائی کرکے ان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

علی آبادی نے بجلی صنعت میں ایران کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی ماہرین کی کوششوں سے اس حوالے سے دیگر ملکوں کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران، گزشتہ سالوں کے دوران، بڑے پاور پلانٹ ٹرانسفارمر کو دوسرے ملکوں سے برآمد کرتا تھا لیکن اب وہ ان کو اندروں ملک ہی میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مپنا انڈسٹریل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ بڑے پاور پلانٹ ٹرانسفامر کی تیاری، نئے شمسی سال کے نعرے "پیداوار، حمایت اور رکاوٹوں کو دورکرنے" کو عملی جامہ پہنانے کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی سے وابستہ مپنا انڈسٹریل گروپ، دنیا بھر میں بڑے منصوبوں کی مالی اعانت اور تعریف کرکے، دنیا کے مختلف حصوں میں بجلی کی صنعت کے ٹھیکیداروں کی مصنوعات کی فراہمی کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 385 ایم وی اے اور 245 کے وی کا ولٹیج کی گنجائش رکھنے والا پاور پلانٹ ٹرانسفارمر جو آج رونمائی کی گئی، کو اندیمشک کے دوکوہہ مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ (کلاس ایف) کے گیس یونٹ میں لگایا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha