تفصیلات کے مطابق، ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کے سلسلے میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی مذاکراہ کار وفد، کچھ لمحات پہلے ویانا کے دورے پر پہنچ گئے۔
ان اجلاسوں کے دائرے کار میں ایران اور جوہری فریقین کے درمیان دوفریقی اور چند فریقی نشستوں کی صورت میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس دور کے مذاکرات میں ایرانی وفد میں محکمہ تیل اور مرکزی بینک کے کچھ عہدیدار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس کا حالیہ دنوں میں ویانا میں انعقاد کیا گیا۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پابندیوں کو ختم کرنے اور جوہری توانائی کے شعبے میں تکنیکی مشاورت کیلئے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ممبران کے درمیان دو متوازی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔
ماہرین کی سطح پر منعقدہ ان اجلاسوں میں پابندیوں کی منسوخی اور ایران جوہری مسائل کے تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور پھر اجلاسوں کے نتیجے کی رپورٹ کو کمیشن میں پیش کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ