13 اپریل، 2021 12:27 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84294049
0 Persons
ایران اور روس کا ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا - ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ثقافتی تعاون اور ثقافتی مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے پر ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کے دورے پر آئے ہوئے ان کے ہم منصب سرگئی لاوروف نے دستخط کیے تھے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ثقافتی مراکز کی سرگرمیوں کا فریم ورک بھی طے کیا۔
ظریف اور لاوروف نے شام ، یمن اور افغانستان سمیت مختلف بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے علاوہ مختلف امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نامہ نگاروں کو جواب دینے کے لئے دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha