13 اپریل، 2021 9:39 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84293681
0 Persons
ایران میں بدھ کے روز رمضان الکریم کا آغاز ہوگا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق، پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا 14 اپریل بروز بدھ ایران میں پہلا روزہ ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے صدر دفتر میں قائم رویت ہلال کمیٹی کے ماہرین نے کہا کہ رمضان المبارک کے چاند کو پیر کی شام ایران میں نہیں دیکھا جاسکتا لہذا؛ شعبان کا مہینہ 30 دن ہے اور رمضان کا پہلا دن 14 اپریل کو ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے بھی رمضان المبارک کے آغاز کی مناسبت سے  ایک ٹوئٹر پیغام میں اس امید کا اظہار کردیا کہ امت مسلمہ اور دنیا کی پوری قومیں، خیر و عافیت میں ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha