12 اپریل، 2021، 8:32 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84293351
T T
0 Persons
اٹلی کا صوبے شمالی خراسان کی پیٹروکیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری پر تیار

بجنورد، ارنا- اٹلی کے شہر میلان میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ اطالوی نجی شعبہ، شمالی صوبے خراسان کی پیٹروکیمیکل، اسٹیل اور زراعت کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "داریوش صولت" نے پیر کے روز "شمالی خراسان اور میلان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا جائزہ" سے متعلق منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران، کیا اور کہا صوبے خراسان شمالی کی بڑی صنعتوں (پیٹروکیمیکل، اسٹیل، زراعت اور کان کنی) میں اطالوی سرمایہ کاروں کی موجودگی، اس صوبے کی بے پناہ صلاحیتوں کی پہچان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اس صوبے کے اعلی عہدیدار، شمالی خراسان کے بنیادی ڈھانچے کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیتوں سے متعلق مکمل اور جامع معلومات کا انگریزی میں ترجمہ کریں گے اوران کو میلان میں قائم ایرام کے قونصل خانے کے ذریعے اطالوی سرمایہ کاروں کو پیش کریں گے۔

صولت نے کہا کہ 2020 کے دوران اور ملک کیخلاف پابندیوں کے مشکل حالات میں ایران اور اٹلی کے باہمی تجارت کا حجم ایک ارب یورو کے قریب تھا جس میں سے 70 فیصد کا تعلق چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی خراسان کی پیٹروکیمیکل، اسٹیل اور زراعت میں بے پناہ صلاحیتوں کے پیش نظر، میلان  اور اس صوبے کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے مواقع ہیں اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کی صورت میں اٹلی، شمالی خراسان کی صنعتوں کے لئے خام مال فراہم کرنے والوں میں شامل ہوسکتا ہے اور اس صوبے کی کچھ مصنوعات بھی خرید سکتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .