جنوبی کوریا منجمد ہونے والی ایرانی مسدود کرنسیوں کا فوری حل پیش کرے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی کوریا میں منجمد ہونےوالی ایرانی کرنسیوں کی بحالی کیلیے فوری حل پیش کرے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے پیر کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم 'چنگ سیہ کیون' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی ، سیاسی اور معاشرتی پیشرفتوں اور حالات سے پتہ چلتا ہے کہ اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے۔ چند سال قبل(13 سال پہلے) آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں ایشیائی ممالک کے میئروں نے شرکت کی تھی جس میں میں نے اس مسئلے کی واضح وضاحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایشیاء میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ لہذا ایشیائی ممالک کے مابین ہم آہنگی بڑھانا ، اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم حکمت عملی ہے۔

قالیباف نے کہا کہ دنیا کی تمام اقوام بشمول ایران کی تہذیب یافتہ اور متمدن قوم ، مشکل وقت میں اپنے دوستوں کو جانتی ہے۔

انہوں نے ایرانی کرنسیوں تک ایران کی رسائی کے روکنے میں کورین بینکوں کی کارروائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ جنوبی کوریا کا وزیر اعظم اس ملک میں منجمد ہونے والی ایرانی کرنسیوں کی بحالی کیلیے عملی اور فوری اقدام اٹھائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha