12 اپریل، 2021 2:47 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84292974
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 274 افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر64 ہزار  764افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 23 ہزار 311 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2884 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 2 ملین 93 ہزار 452افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ یک ملین 720 ہزار 84 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 4 ہزار 440 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha