نطنز کی جوہری تنصیبات میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں حادثے کا واقعہ

تہران، ارنا - جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے نطنز کی جوہری تنصیبات میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کے ایک حصے میں حادثے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی تفتیش جاری ہے اور اس سے متعلق اضافی معلومات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا ہے کہ صوبے اصفہان کے علاقے نطنز کی جوہری تنصیب میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو آج اتوار کی صبح حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔

کمالوندی نےبتایا کہ یہ حادثہ نطنز میں یورینیم افزودہ کرنے والے حمدی روشن کمپاؤنڈ میں اتوار کو علی الصبح پیش آیا۔ تاہم اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے متاثر ہونے یا تابکاری آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔  ان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha