11 اپریل، 2021، 4:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84291756
T T
0 Persons
ٹوکیو اولمپکس میں ایرانی کھیلاڑیوں کے کوٹے 58 تک پہنچ گئے

تہران، ارنا- ایرانی کھیلاڑیوں نے قازقستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ٹوکیو اولمپکس کے 5 اور کوٹے حاصل کرلیے اور اب اولمپکس میں ایرانی کھیلاڑیوں کے کوٹے 58 تک پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مارچ میہنے کے دوران، ایرانی کھیلاڑی "نیما عالمیان" نے ٹیبل ٹینس کے اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپک میں حصہ لینے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ایرانی کھیلاڑیوں کے مجموعی کوٹے کی تعااد 53 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ، ایرانی پہلوانوں نے بھی حالیہ دنوں میں قازقستان میں منعقدہ اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کے حصے میں ٹوکیو اولمپکس کے 5 اور کوٹے حاصل کرلیے اور اب ایرانی کھیلاڑیوں کے مجموعی کوٹے کی تعاداد 58 تک پہنچ گئی۔

ایرانی کھیلاڑیوں نے 13 مختلف شعبوں بشمول ٹرک اینڈ فیلڈ، باسکٹ بال، تیر اندازی، فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی، سائیکلنگ، تیر اندازی، تائیکوانڈو، والی بال، کراٹے، شمشیربازی، ٹیبل ٹینس اور باکسنگ میں ان کوٹوں کو حاصل کر لیا ہے جن میں سے 52 کا تعلق مردوں اور 6 کا تعلق خواتین سے ہے۔

لیکن ویٹ لفٹنگ، کشتی، سیلنگ اور جمناسٹک چار دیگر شعبے ہیں جن میں کوٹہ جیتنے کا موقع ہے۔

ٹوکیو میں ایرانی قافلے کے لئے مجموعی طور پر 70 کوٹے کا امکان ہے؛ اگر یہ 70 کوٹے حاصل ہوجائیں تو ریو 2016 اولمپک کھیلوں میں ایران کا ریکارڈ بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک مقابلوں کا رواں سال کے اگست مہینے میں جاپان کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .