11 اپریل، 2021 4:05 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84291729
0 Persons
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم دورہ ایران پہنچ گئے

تہران، ارنا- جنوبی کوریا کے وزیر اعظم "چانگ سای کیون"، کچھ لمحات پہلے دورہ تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی  محمد اسلامی" نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، چانگ سای کیون، ایران کا تین روزہ دورہ کرتے ہیں اور یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ اسی دورے میں تہران اور سیول کے درمیان تعلقات کے فروغ پر فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

یہ پچھلے 44 سالوں کے دوران، جنوبی کوریا کے کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ایران ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم، ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی"، سنئیر نائب ایرانی صدر "اسحاق جہانگیری"، اسپیکر "محمد باقر قالیباف" اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر "علی لاریجانی" سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ، ایران میں سرگرم جنوبی کورین کی کمپنیوں بشمول سیمسنگ الیکٹرانکس، ایل جی الیکٹرانکس اور ایس کے نیٹ ورک کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha