ایرانی پہلوانوں کو بلغاریہ انٹرنیشنل کشتی مقابلوں میں 6 طلائی اور ایک چاندی کے تمغے حاصل

تہران، ارنا- ایرانی پہلوانوں نے بلغاریہ میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈنکلوف اور نیکولائی پیٹروف کپ کے بین الاقوامی کشتی مقابلوں کا 8 سے 11 اپریل سے بلغاریہ کے شہر پلوڈیو میں انعقاد کیا گیا؛ جس میں ایرانی پہلوانوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھایا۔

ان مقابلوں کے فری اسٹائل کشتی کے حصے میں ایران سے "جمال عبادی" نے 74 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں قازقستان کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ کو 3-7 نتیجے کیساتھ جیت کرکے، ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ایران کے دیگر پہلوان "حمیدرضا رزین پیکر" نے بھی 79 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں ترکی نمائندے کیخلاف کھیلے گئے میچ میں فتح حاصل کرکے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ ایران سے "مجتبی گلیچ" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کی 97 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں اپنے قازقستان کے حریف کو 0-11 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو حاصل کر لیا۔

ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی پہلوان "امین طاہری" نے 125 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں وینزویلا کے نمائندے کو 0-11 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

 بلغاریہ کے گریکو رومن کشتی مقابلوں کے حصے میں ایران سے "پوریا ناصر پور" نے 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے کلمبیا کے حریف کو 0-8 نتیجے کیساتھ جیت کرکے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

نیز ایران سے "علی ارسلان" نے گریکو رومن کشتی مقابلوں کی 72 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

اس کے علاوہ ایرانی پہلوان "مہدی فلاح" نے 87 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائل مرحلے میں سربیا حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے اور 1-3 نتیجے کیساتھ شکست کھاکر ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha