11 اپریل، 2021 11:05 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 84291164
0 Persons
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ایران روانہ ہوگئے

تہران، ارنا – جنوبی کوریا کے وزیر اعظم "چانگ سای کیون" اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران روانہ ہوگئے۔

کوریائی یونہاپ خبر رساں ادارے کے مطابق، چانگ سای کیون ایران کے تین روزہ دورے پر سیول اور تہران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جنوبی کوریا کے کسی وزیر اعظم کا 44 سالوں میں یہ پہلا دورہ ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم تہران پہنچنے کے موقع پر نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگيری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے
چانگ سای کیون جہانگیری کے علاوہ ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف اور قائد اسلامی انقلاب کے مشیر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ایرانی صدر مملکت حسن روحانی کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ ایران میں سرگرم کوریائی کمپنیوں کے منیجرز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha