2020ء میں ایران میں صحت کی مصنوعات کی برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی ادارہ برائے خواراک اور ادویات کے سربراہ نے کہا ہے کہ 2020ء کے دوران اور کوورنا وبا کے آغاز اور پابندیوں کے باوجود، ہم نے صحت کی مصنوعات کی تیاری اور برآمدات میں قابل قدر ترقی کی ہے اور اسی عرصے کے دوران، صحت، ادویات اور طبی ساز و سامان کی مصنوعات کی برآمدات میں 23۔8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد شانہ ساز" نے آج بروز ہفتے کو خوارک اور ادویات کے ادارے کی برآمدات سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2020ء میں ملک کیخلاف پابندیوں کے باوجود، کوورنا سے نمٹنے کی مصنوعات کی تیاری اور برآمدات میں ہم نے انتہائی قابل قدر ترقی کی ہے اور میں اس حوالے سے ملکی ماہرین اور متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

شانہ ساز نے گزشتہ سال کے دوران، پابندیوں کے باجود ملکی برآمدات میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی ترقیاتی تنظیم کے مطابق، برآمدات میں اضافے کی شرح، اگرچہ زیادہ نہیں تھی لیکن وہ آئندہ سالوں میں مزید ترقی کی نوید دیتا ہے۔

انہوں نے پچھلے 11 مہینوں کے دوران، صحت کے شعبے کی مصنوعات کی برآمدات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے کے دوران برآمدات میں تقریبا 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شانہ ساز نے کہا کہ نیز اسی عرصے کے دوران، طبی ساز و سامان کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ، کاسمٹکس اور صحت کی مصنوعات کی برآمدت میں 15 فیصد کا اضافہ اور ڈٹرجنٹ مصنوعات کی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے ملکی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے ملکی زرمبادلہ کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادراہ برائے ادویات اور خواراک، اس حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha