ایرانی پہلوان نے گریکو رومن کشتی مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا

تہران، ارنا – ایرانی پہلوان محمدرضا گرایی نے ایشیاء میں اولمپک کے کوالیفائر کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو کے اولمپک کا چوتھے کوٹہ کو حاصل کر لیا۔

ایشیاء میں اولمپک کے کوالیفائر کشتی مقابلوں کا جمعہ  کے روز قازقستان کے شہر الماتی میں آغاز کیا گیا جس میں ایرانی پہلوان محمدرضا گرایی نے فائنل کے مرحلے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے ٹوکیو کا اولمپک کوٹہ اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے 67 کلوگرام کے زمرے میں پہلے، دوسرے، سیمی فائنل اور فائنل کے مرحلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر ٹوکیو کے اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا۔

ایشیاء میں اولمپک کے کوالیفائر کشتی مقابلے 9 سے 11 اپریل تک اور ایشین کشتی چیمپین شپ کے مقابلے 12 سے 17 اپریل تک قازقستان کے شہر الماتی میں منعقد ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha