8 اپریل، 2021، 6:33 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84288811
T T
0 Persons
کثیر الجہتی کو مضبوط بنانا ایرانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- صدر نے کثیرالجہتی کو مستحکم بنانے کو ایرانی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہاکہ "ڈی 8 کے ممبر ممالک کو کورونا کے بعد اہم انتخاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز جمعرات  ڈی ایٹ (D8) کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی کو مستحکم بنانا ایرانی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کورونا نے ملکوں کے تمام حساب کتابوں اور ترقیاتی منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔

روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران D8 تنظیم  کے قیام کے آغاز سے اپنے طویل المدتی اہداف کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انفارمیشن ٹکنالوجی ، تجارت کی سہولت ، سرمایہ کاری ، زراعت ، پیٹرو کیمیکلز ، صحت ، سیاحت اور ویزا  کے حصول کو آسان بنانے سے متعلق D8 کے معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

روحانی نے ڈی ایٹ کے ممبر ممالک کے عوام کی قومی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے بیرونی تجارت کی اہمیت کے پیش نظر اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تجارتی صلاحیتوں کے باوجود آٹھ ممالک کے مابین تجارت کا حجم بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممبروں کے مابین تجارت کی سہولت اور ترقی کو کسٹم ، بینکنگ اور غیر بینکاری سہولیات کے طریقوں سے ایک میکانزم کے قیام کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .