7 اپریل، 2021 6:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84287764
0 Persons
ایران سے باہمی تعلقات کا فروغ ہوگا: پاک بحریہ

اسلام آباد، ارنا- ایران میں پاک بحریہ جہاز پی این سی عظمت کے تین روز دورے اور مشترکہ مشقوں کے اختتام کے موقع پر پاکستانی بحریہ نے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں ایرانی صوبے بندرعباس میں پاکستان کی 2 بحری جہازوں کے دورے کی کامیابیوں کی وضاحت کی۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک نیوی کے کمانڈرز اور دیگر عہدیداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی اور سرکاری عہدیداروں سے اچھی اور تعمیری ملاقاتیں کیں۔

پاک بحریہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقے میں پائیدار استحکام کے قیام پر پختہ عزم رکھتا ہے اور سمندری سلامتی میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ جہاز پی این سی عظمت کے دورے ایران کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان بالخصوص سمندری شعبوں میں تعلقات کا فروغ ہے۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ فورسز کیساتھ خلیج فارس میں مشترکہ سمندری مشقوں کا انعقاد کیا؛ جس سے علاقے میں امن و استحکام برقرار کرنے اور آزاد پانیوں کی سلامتی سے اطمینان حاصل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کا پختہ عزم ظاہر ہوتا ہے۔

پاک بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بحری بیڑے نے پاکستانی عوام اور حکومت خصوصا پاک بحریہ کے مشن کمانڈر "امجد خان نیازی" کی طرف سے ایرانی عوام اور بحریہ کو امن اور دوستی کا پیغام پہنچایا۔

پاکستانی بحریہ کے مشن کمانڈر نے بھی ایران سے کوورنا وبا کے پھیلاؤ کے باجود، پاک بحریہ فورسز کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =