چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی غیر ملکی طلبا کو اسکالرشپ آفر دیتی ہے

چابہار، ارنا- چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے اس یونیورسٹی میں 2021 اور 2022 کے لئے افغانستان، پاکستان، تاجکستان، قازقستان، بھارت، عمان اور چین میں مقیم غیر ایرانی طلباء کیلئے مکران ساحلوں پر اسکالرشپ کی رجسٹریشن اور مفت داخلے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

"ناصر آبروزش" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مکمل اسکالرشپ درخواست دہندگان کو قبول کرنے کی گنجائش سے متعلق کہا کہ تعلیمی معیار کی اہمیت پر توجہ دینے کیلئے ہر ملک سے صرف تین امیدواروں کو مکمل اسکالرشپ دیا جاتا ہے۔

 انہوں نے تربیتی اسکالرشپ درخواست دہندگان کے داخلے کی گنجائش سے متعلق کہا کہ اس شعبے  میں ہر ملک سے 15 امیدوار قبول کیے جائیں گے۔

چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہر ملک سے 20 طلباء کیلئے تعلیمی فنڈ کی فراہمی ہوجائے گی۔

انہوں نے غیر اسکالرشپ درخواست دہندگان (مفت) کے داخلے کی گنجائش سے متعلق کہا کہ امیدواروں کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

آبروش نے کہا کہ غیر ملکی امیدواروں کی اسکالرشپ رجسٹریشن 27 فروری 2021 کو شروع ہوگی اور اندراج کی آخری تاریخ 2 اپریل 2021 ہے۔

انہوں نے امذکورہ ممالک کے امیدواروں سے مطالبہ کیا کہ وہ چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://www.iuc.ac.ir/  اور http://saorg.ir/۸۰۸۱ میں رجوع کرتے ہوئے کوڈ "99 "کو منتخب کرکے رجسٹر کریں۔ 

چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا نئے سمسٹر کا آغاز 18 سپتمبر 2021 ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =