بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو ایرانی تجارتی جہاز کا مشن کا اعلان کیا گیا تھا

تہران، ارنا – وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایرانی تجارتی  جہاز پر حملے کے بارے میں کہاہے کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ایران کی جانب سے اس جہاز کی تفصیلات اور مشن کا باضابطہ طور پر بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو اعلان کیا ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز بدھ ریڈسی میں ایرانی بحری جہاز " ساویز" پر حملے سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ منگل کی صبح ریڈسی میں ایرانی بحری جہاز " ساویز" کو دھماکے میں معمولی نقصان پہنچا ہے، ان کا کہنا تھا اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اس دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز " ساویز" منگل کی صبح جیبوٹی کے ساحل کے قریب حادثے سے دوچار ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ساويز نامی یہ جہاز  بحری امور کے نگراں عالمی ادارے کے ساتھ پیشگی ہماھنگی کے ساتھ ریڈسی میں رفت آمد میں مشغول ہے اور اس بحری جہاز کے مشن سے متعلق عالمی ادارہ جہاز رانی کو باضابطہ طور پر اطلاع دی جاچکی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے ميں متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی ہماھنگی سے ضروری اقدامات انجام دے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =