ایران اور قازقستان کے درمیان بہت  ہی مشترکات ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کیلیے ایران اور قازقستان کی دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور قازقستان کے مابین تاریخی، ثقافتی ، سیاسی اور معاشی مشترکات بہت اہم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کےفروغ کا باعث ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ مختار تیلو بردی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،

 انہوں نے قازقستان کے عوام کو نوروز اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور قازقستان کے مابین تاریخی ، ثقافتی ، سیاسی اور معاشی مشترکات بہت اہم ہیں۔

ظریف نے قازقستان کی حکومت اور لوگوں کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا  کرتے ہوئے  کہا کہ مجھے نورسلطان میں ایک بار پھر جمہوریہ قازقستان کے عہدیداروں سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی اور ہم بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر قازقستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں علاقائی امور خصوصا افغانستان کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظریف نے کہا کہ یوریشین اکنامک یونین میں ایران کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے بحیرہ کیسپین کے پرامن استعمال پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =