خاتون ایرانی کھیلاڑی کو عالمی کراٹے کی تیسری پوزیشن حاصل

رشت، ارنا- ایرانی صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھیلاڑی "سارا بہمنیار" نے -50 کلوگرام کی کیٹگیری میں عالمی کراٹے کی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

کراٹے کی عالمی فیڈریشن کے مطابق، بہمنیار نے 5677 پوانٹس کیساتھ ترکی اور جاپان کی کھیلاڑیوں کے بعد دنیا کی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ایرانی عوام، اولمپک مقابلوں میں بہمنیار کیجانب سے تمغہ جیتنے کیلئے پُرامید ہیں؛ انہوں نے 2021 میں ترکی کے شہر استنبول میں کراٹے ون کے عالمی لیگ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا تھا۔

انہوں نے اس سے پہلے آسٹریا میں منعقدہ کراٹے ون کے عالمی لیگ میں ایک چاندی کے تمغے، 2019 میں جاپان میں منعقدہ عالمی لیگ گے پانچویں مرحلے کے مقابلوں میں ایک طلائی تمغے، ماسکو میں منعقدہ کراٹے ون کے چھٹے مرحلے میں ایک طلائی تمغے، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کراٹے ون کے عالمی لیگ میں ایک چاندی کے تمغے، سپین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ایک چاندی کے تمغے اور کرغیزقستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 5 =