6 اپریل، 2021 3:28 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84286163
0 Persons
ظریف کی کرغیز صدر سے ملاقات

تہران، ارنا- بشکیک کے دورے پر آئے ہوئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کرغیز صدر سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو "صادیر چاپاروف" سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کرغیز صدر کیجانب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر توجہ دینے کا شکریہ ادا کر دیا۔

ظریف نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پچھلے اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کا تعاقب و نیز اس کمیشن کے 13 ویں اجلاس کے انعقاد کی تیاریاں فراہم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے ایران اور کرغیزستان کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرغیزعوام کی امن اور خوشحالی، ایران کیلئے انتہائی اہم ہے۔

دراین اثنا کرغیز صدر نے ایران سے تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے باہمی سیاسی مشاورت کے تسلسل کو دونوں فریقین کیجانب سے تعاون کی سطح کو بڑھانے میں دلچسبی کی علامت قرار دے دیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے درمیان اچھے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، زراعتی ، ادویات اور داواسازی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بے پناہ صلاحتیں ہیں۔

کرغیز صدر نے، کوورنا پھیلاؤ کے دوران، ایران کیجانب سے انسانہ دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کر لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =