5 اپریل، 2021 8:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84285149
0 Persons
ایران میں کورونا کی 38 مختلف قسم ادویات کی تیاری

تہران، ارنا- سنڈیکیٹ آف ہیومن ڈرگ انڈسٹری کے مالکان کے بورڈ کے ممبر نے کہا ہے کہ ایران میں تقریبا 110 دواسازی کمپنیاں موجود ہیں جن کی تعداد آس پاس ممالک کے مقابلے میں مثالی ہے۔

"مرتضی خیر آبادی" نے آج بروز پیر کو ایک خصوصی اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2020ء میں ایران میں ادویات کی تیاری پر مختص کیے گئے زر مبادلہ کی شرح 5۔1 ارب ڈالر تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2020ء میں دواساز کمپنیوں کیلئے مختص کیے گئے مجموعی کرنسی کے 480 ملین ڈالر کو کورونا سے متعلق ادویات کی تیاری پر خرچ کیا گیا اور ہم نے کورونا سے متعلق 38 مختلف ادویات کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو فخر کی بات ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران نے حالیہ سالوں کے دوران، مختلف ادویات کی تیاری میں انتہائی ترقی کی ہے اور ہم ملک کی ادویات کے 97 فیصد کے حصے کو تیار کرنے میں خودکفیل ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha