5 اپریل، 2021 7:17 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84285108
0 Persons
ظریف کی ازبک صدر سے ملاقات

تہران، ارنا- تاشقند کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق،  "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ازبکستان کے صدر "شوکت میر ضیایف" سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں کی تازہ ترین تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے ازبکستان سے تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

دراین اثنا ازبک صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت و نیز باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 14 ویں اجلاس کے جلد انعقاد پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، دونوں فریقین نے باہمی مسائل، افغان امن عمل کی تبدیلیوں و نیز بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج مطابق 5 اپریل کو اپنے وسطی ایشیا کے دورے کا آغاز کیا ہے؛ انہوں نے آج اپنے ازبک ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج تاشقند میں واقع اسلامی تہذیب کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =