ایران اور نیدرلینڈز کے درمیان زراعتی شعبے میں پہلا مشترکہ اجلاس کا انعقاد ہوگا

مشہد، ارنا- صوبے خراسان رضوی کی زرعی انجینئرنگ اور قدرتی وسائل کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں ایران اور نیدرلینڈز کے اعلی ڈائریکٹروں کے درمیان زراعتی شعبے میں پہلا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

"ناصر صداقت" نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس، خراسان رضوی کی زرعی انجینئرنگ تنظیم اور ڈچ کونسل آف مرچنٹس کے مابین تعاون کی یادداشت پر عمل درآمد کا پہلا قدم ہے؛ جس کا مقصد زاراعتی شعبے میں بطور کامیاب ترین ملک کے نیدرلینڈز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

انہوں نےکہا کہ رواں شمسی سال کے نعرے "پیداوار، حمایت اور رکاوٹوں کو دور کرنا" کے پیش نظر، زرعی انجینئرنگ سسٹم آرگنائزیشن کا ایک اہم مشن اس شعبے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے مقصد سے زرعی شعبے میں معلومات کی منتقلی ہے۔

صداقت نے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد کی تاریخ جون مہینے میں ہے تا ہم ابھی اس کا انعقاد حتمی نہیں ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور نیدر لینڈز کی زرعی صنعت کے مشترکہ اجلاس کا مستقل سکریٹریٹ مشہد میں قائم اور فعال ہے اور زرعی صنعت کو اپ ڈیٹ کرنے اور زراعت کے میدان میں منیجروں کو آگاہ کرنے کے دو موضوعات اس اجلاس کے اہم موضوعات ہیں۔

صداقت نے کہا کہ اس اجلاس کے فریم ورک میں، نیدرلینڈز سے آٹھ پروفیسرز اور قابل شخصیات تربیتی کورسز اور ورکشاپس منعقد کریں گے اور وزارت زراعت کے تمام مینیجرز اور ملک کے تمام صوبوں کی آرگنائزیشن آف زرعی انجینئرنگ اور صوبائی قدرتی وسائل کے سربراہان اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha