ایران عالمی منڈیوں میں ازبکستان کیلیے راہداری فراہم کرسکتا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ازبکستان کے لئے عالمی منڈیوں اور آزاد پانیوں کی تک رسائی کیلے ایک راہداری فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے جو ازبکستان کے دورے پر ہے، آج  بروز پیر اپنے ازبکستانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ازبکستان کی مشترکہ تاریخ دونوں ممالک کے مابین دوستی کے موقع کو پہلے سے کہیں زیادہ فراہم کرسکتی ہے۔

انہوں نے ازبکستانی قوم اور حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عید نوروز کو مبارکباد دے دی۔

انہوں نے ازبک وزیر خارجہ 'عبدالعزیز' کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور ازبکستان کے مابین معاشی ، سیاسی ، ثقافتی اور مضبوط تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون بالخصوص افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ازبکستان کے لئے عالمی منڈیوں اور کھلے پانیوں کی تک رسائی کیلیے ایک راہداری فراہم کرسکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ آج سے 8 اپریل تک ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =