5 اپریل، 2021 10:40 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 84284383
0 Persons
ظریف کی اپنے ازبک ہم منصب کیساتھ ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ازبکستان کے دورے کے موقع پر اپنے ازبک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف نے پیر کے روز ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اپنے ہم منصب عبدالعزيز کامل اف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
ظریف نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے وسطی ایشیا کے دورے پر آج ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ آج سے 8 اپریل تک ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔
وسطی ایشیا کے ساتھ تہذیبی ، تاریخی اور ثقافتی مشترکات، تعلقات کی ترقی اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمیشہ ایک اہم ترجیح رہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha