ایران ایرو اسپیس کی بین الاقوامی ورچوئل نمائش مئی میں منعقد ہوگی

تہران، ارنا- ایران ایرو اسپیس کی دسویں بین الاقوامی نمائش (ایران ایر شو) پہلی بار مئی کے مہینے میں کیلئے ورچوئل طور پر انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایڈوانس اسپیس ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ ہیڈ کوارٹر کے زیر اہتمام میں ایران ایرو اسپیس کی دسویں ورچوئل بین الاقوامی نمائش کا 18 سے 22 مئی تک جزیرے کیش میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس نمائش کے انعقاد کا مقصد ملکی اور عالمی مارکیٹ میں ایرو اسپیس صنعتوں میں ملکی صلاحیتوں کو متعارف کرنا ہے۔

اس نمائش میں، ریسرچ، کمرشل، سروس، پروڈکشن اور ٹریننگ یونٹ کے شعبے ایک دوسرے کیساتھ مل کر ہوا بازی کی صنعت کے سازوسامان اور کامیابیوں کو منظرعام لانے کی کوشش کریں گے۔

ایران ایرشو ملک کی ایک اہم نمائش ہے جس میں زیادہ تر تاجر، محقق اور ماہرین دلچسبی رکھتے ہیں۔

دسویں ایران ایرشو نمائش میں ہوا بازی صنعت کی نئی کامابیوں کو منظرعام پر لایا جائےگا جن کو ملکی ماہرین کی کوششوں سے اندرون ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha