یورپی ممالک ویانا کے اجلاس میں تعمیری رویہ اپنائیں: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے یورپی فریقین سے جوہری وعدوں کا احترام کرنے سمیت ویانا کے اجلاس میں تعمیری رویہ اپنانے کا مطالیہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے اپنے برطانوی ہم منصب "دامینیک راب" کی درخواست سے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین تبدیلیوں خاص طور پر منگل کو ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کیخلاف امریکی یکطرفہ اور عدم انصاف پر مبنی پابندیوں کو اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب امریکی پابندیوں کی مکمل منسوخی ہوجائے گا تب ہم اپنے جوہری وعدوں پر پورا اتریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی فریقین سے جوہری وعدوں کا احترام کرنے سمیت ویانا کے اجلاس میں تعمیری رویہ اپنانے کا مطالیہ کیا۔

دراین اثنا برطانوی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، ویانا کے مذاکرات سے مثبت نتیجہ نکلنے پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بعض باہمی سیاسی اور قونصلر مسائل پر گفتگو کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha