ایران کی کسی بھی داخلی عدم استحکام اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اردن میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی اندرونی بدامنی اور غیر ملکی مداخلت کا مخالف ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے اردن کی حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اردن میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی عدم اندرونی بدامنی اور بیرونی مداخلت کے ساتھ مخالف ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ ممالک کے تمام اندرونی معاملات کو قانون کے دائرہ کار میں رہنا چاہئے۔

انہوں نے مغربی ایشین خطے میں کسی بھی طرح کے داخلی تناؤ اور عدم استحکام کو صیہونی ریاست کے مفاد میں قرار دیتے کہا کہ اسلامی ممالک میں کسی بھی بغاوت میں ہمیشہ اس حکومت کے اشارے پائے جاتے ہیں۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (پیٹرا) نے گذشتہ رات سابق ولیعہد شہزادے حمزہ بن حسین کے ساتھ 20 دیگر افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی جن کی گرفتاری کی وجہ ملکی سلامتی کو خطرہ ڈالنا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ زیرحراست افراد میں سے کچھ کے خصوصی تعلقات نے اس معاملے میں ریاض کی مداخلت کے امکانات کو جنم دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =