3 اپریل، 2021، 6:04 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84282721
T T
0 Persons
ایران کا ایشین جوڈو ریجنل لیگ کی میزبانی پر تیار

تہران، ارنا- ایرانی جوڈو فیڈریشن کے سربراہ "آرش میر اسماعیلی" نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایشین جوڈو ریجنل لیگ کی میزبانی و نیز ایشیائی کوچنگ اور ریفری کورسز کی میزبانی پر تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایشیاء پیسیفک جوڈو چیمپین شپ کا روان ہفتے کے منگل میں کرقیزستان کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا اور میر اسماعیلی نے آج (ہفتہ) کو بشکیک کے اورین ہوٹل میں وسطی ایشیا سمٹ میں حصہ لیا ہے۔

اس اجلاس میں ایشین جوڈو ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل "ماکیش کومار"، وسط ایشیائی خطے کے صدر اور نائب صدر "زولدوشبیک کوبیوف" اور" آرش میر اسماعیلی" نے حصہ لیا تھا۔

 اس موقع پر میر اسماعیلی نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں ایرانی قومی جوڈو ٹیم کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایشین جوڈو ریجنل لیگ کی میزبانی کی تجویز کو پیش کیا۔

انہوں نے پہلے وسطی ایشیائی خطے کے سربراہ کو ایشین جوڈو ریجنل لیگ کی ایران کی میزبانی  کی تجویز پیش کی اور پھر کہا کہ ایرانی جوڈو فیڈریشن وسطی ایشیا میں کوچنگ اور ریفری کورسز کی میزبانی پر تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .