ایران اور پاک فوج امن اور سمندری کے تحفظ کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں

بندر عباس، ارنا - ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان تعلقات کی سطح بہت اچھی ہے اور وہ امن اور سمندری کے تحفظ کے قیام کیلیے مل کر تعاون کر رہی ہیں۔

یہ بات جنرل جعفر تذکر نے ہفتہ کے روز  شہر بندر عباس میں پاکستانی بحریہ کے جہاز کے لنگر انداز ہونے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون ماضی میں موجود ہے اور بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین معاہدوں کے عین مطابق ہے اور اس دورے کے اختتام پر  مشترکہ مشق کی جائے گی۔ اس طرح کے دوروں اور باہمی تعاون کو بڑھانا شپنگ لائنوں اور سمندری تجارت کی حفاظت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

صحت کے پروٹوکول کے مطابق حکومتی اور فوجی عہدیداروں سے ملاقات کرنا اور شہر بندرعباس کا دورہ کرنا اس دورے کا منصوبوں میں سے ایک ہے۔

پاکستانی نیوی کا بحری جہاز آج بروز ہفتہ  باہمی تعاون کے فروغ کے مقصد کیلیے ایرانی جنوبی بندرگاہ 'بندر عباس'  پر لنگر انداز ہو گیا جہاں ایرانی حکام نے ان کا شاندار استفبال کیا۔

یہ بحری جہاز 3 سے 5 اپریل بندر عباس میں موجود ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =