معاشی دباؤ کے باوجود ایرانی قوم کے پاس ایک قابل قبول کارنامہ ہے: روحانی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ کورونا اور معاشی دباؤ کے باوجود ایرانی عوام کے پاس قابل قبول کارنامہ ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم مل کر کھڑی ہے اور غیر ملکی ، قدرتی اور بیماریوں اور غیرہ ۔ ۔ ۔ کے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے باقی چار مہینوں میں کورونا وائرس سے لڑنا ، پابندیوں کو ختم کرنا ، لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا اور اہم معاشی منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی سب سے چار اہم ذمہ داریوں میں ہے۔

روحانی نے ہیلتھ پروٹوکولز کی تعمیل کیلیے تمام لوگوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے  قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹر کے پروٹوکول اور سفارشات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مقامی ماہرین کی کوششوں پر بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ  ملکی ویکسین موسم بہار کے آخر میں بڑے پیمانے پر تیار کی جائے گی اور گرمیوں کے موسم میں ویکسینیشن شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ اس وقت درآمدی ویکسین کے ساتھ اعلی رسک گروپوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =