ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وسطی ایشیا سے تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات کے پیش نظر، اس علاقے سے تعلقات کا فروغ، ایران کی ترجیحات میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" 5 سے 8 اپریل تک وسطی ایشیا کے چار ممالک ازبکستان، کرقیزستان، قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد، باہمی اور علاقائی تعاون کا فروغ ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ