ایران میں پیٹروکیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 25 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں 25 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار" بیژن نامدار زنگنہ" نے اوپیک پلاس کے وزرائے تیل اور توانائی کے 15 ویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2020ء میں ایرانی پیٹروکیمیکل صنعت نے قابل قدر ترقی کی ہے اور ملک کی تاریخ میں 25 ملین ٹن پیٹروکیمیکل کی پیداواری صلاحیت مثالی ہے۔

ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ملک میں خام گیس کی پیداوار ایک ہزار ملین میٹر مکعب تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اوپیک اور غیر اوپیک سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کا پوارا کیا ہے تا ہم بعض ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے اور دیگر ممبران نے ان پر اححتاج کیا ہے اور سپتمبر تک ان کو اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کا ٹائم دیا۔

زنگنہ نے کہا کہ 2020ء میں 2019ء کے مقابلے میں  تیل کی عالمی تقاضے سے 9۔6 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے اور ابھی بھی 2019ء کے عالمی تقاضے کو پورا نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے 23 مستقل اور نگران اراکین کے 15 ویں اجلاس کا جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انعقاد کیا گیا جس میں مئی میں روزانہ 350 ہزار بیرل ، جون میں روزانہ 350 ہزار بیرل اور جولائی میں روزانہ 450 ہزار بیرل تیل کی پیداوار سے اتفاق کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =