تفصیلات کے مطابق، کسٹم کے نائب وزیر برائے تکنیکی امور نے کہا کہ روسی ویکسین کی کھیپ ایران پہنچ گئی اور اس کھیپ کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے گودام میں بھیجا گیا۔
"مہراد جمال ارونقی" نے کہا کہ یہ کھیپ ماہان ائیر لائن کے ذریعے ایران پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ یہ طیارہ آج (جمعرات) کی صبح کو کورونا ویکسین کی درآمد کرنے کیلئے ماسکو روانہ ہوا اور سامان کی لوڈنگ کے فورا بعد تہران واپس آیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک لاکھ کی خوارک پر مشتمل سپوٹنک وی ویکسین کی چوتھی کھیپ بھی 25 مارچ کو ماسکو سے تہران بھیجا گیا۔
خیال رہے کہ کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے ایرانی عوام کی ویکسینیشن کا 9 فروری 2021ء میں آغاز کیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ