روسی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے: ترجمان محکمہ خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف"، 13 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے۔

"سعید خطیب زادہ" نے مزید کہا کہ یہ دورہ ایران ور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے فریم ورک کے اندر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کی باضابطہ دعوت کی بنا پر تہران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، اسی دورے کے دوران باہمی اورعلاقائی بالخصوص شام، یمن، افغانستان اور قفقاز کی تازہ ترین تبدیلیوں سمیت بین الاقوامی اورعلاقائی میدان میں تعاون، جوہری معاہدے، امریکی یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں سے نمٹنے کے جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha