ایران میں منعقدہ بچوں کی عالمی مصوری مقابلوں میں ایک ہزار فن پارے بھیجے گئے

کرمان، ارنا- بچوں کی عالمی مصوری مقابلوں کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کرمان میونسپلٹی کی میزبانی میں منعقدہ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے ایک ہزار فن پارے بھیجے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جہانشاہی" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس میلے میں فن پارے بھیجنے کا آخری ٹائم 30 اپریل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اس میلے کے سکریٹریٹ میں بھیجے گئے فن پاروں کے 30 فیصد کا حصہ اندروں ملک سے تعلق رکھتا ہے اور 70 فیصد کا حصہ دیگر ملکوں سے تعلق رکھتا ہے۔

جہانشانی نے کہا کہ اب تک 32 مختلف ممالک سے 8 ہزار افراد نے اس میلے کی ویب سائٹ کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ، انفرادی طور پر اور کچھ اجتماعی طور پر بشمول اسکولوں اور تعلیمی مراکز نے اس میلے کی ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے۔

جہان شاہی نے مزید کہا کہ ایران، قازقستان، روس، امریکہ، جرمنی، بلغاریہ، چین، انڈونیشیا اور بھاارت نے میلے کے سکریٹریٹ کیساتھ سب سے زیادہ رابطے قائم کیے ہیں اور کام بھیج دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میلے میں دلچسبی رکھنے والے مندرجہ ایڈریس https://cipfk.com کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں کے پہلے عالمی مصوری مقابلوں کا ایران میں یونیسکو کے ریجنل آفس، یونیسف انٹرنیشنل فنڈ برائے چائلڈ پروٹیکشن اور نیشنل کمیشن برائے یونیسکو اور عالمی سیاحت کی تنظیم کے تعاون سے "گھر سے کہکشاؤں تک زندگی گزارنے" کے عنوان کے تحت انعقاد کیا گیا۔

جہانشاہی نے کہا کہ اس میلے میں 5 سے 15 سال کے بچے حصہ لیں گے اور ان کے کاموں کو بلغاریہ، چیک اور چین کے دو ججوں سمیت 2 ایرانی جج، 9 فروری سے یکم جون تک جائزہ لیتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =