بائیڈن نے بھی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ناکام پالیسی کو جاری رکھا ہے

  تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ بائیڈن نے اپنے انتخابی وعدوں کیخلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے منگل کے روز اپنے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نئی انتظامیہ کا اس طرح موقف اپنانے سے ہمیں امریکی نئی حکومت کیجانب سے سفارتی طریقہ کار اختیار کرنے میں شک و شبہ کا شکار کیا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی عوام نے امریکی بدعہدی کو پوری طرح اور حتی کہ اپنے دسترخوان پر بھی محسوس کیا تاہم؛ امریکی نئی حکومت اپنے غیر مہذب طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔

ربیعی نے کہا کہ اگر امریکہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کا مکمل طور پر اٹھایا جائے تو ہم بھی بہت کم عرصے میں اپنے جوہری وعدوں پر پورا اتریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =