دشمن اپنی نیند میں بھی ایران سے جنگ ​​کی سوچ بھی نہیں رکھتا: سربراہ پاسداران انقلاب

یزد، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن اپنی نیند میں بھی ایران سے جنگ کی سوچ بھی نہیں رکھتا؛ ہم فوجی شبعے میں بالکل طاقتور اور تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "حسین سلامی" نے منگل کے روز صوبے یزد میں 4 ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ دوسرے سمینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اب عزت، وقار، مزاحمت، آزادی، دشمن کی شکست، جارحیت کرنے والوں کو ناکام بنانے کی گھاٹ کی سرزمین ہے اور ہم نے کئی بار اس بات کا ثابت کر دیا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے مطابق ہمیں نہ جنگ کرنے کا ارادہ ہے اور نہ ہی مذاکرات کرنے کا ارادہ ہے؛ اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام، قائد اسلامی کی پیروی، مزاحمت اور شہدا کی نقش قدم پر چلنے سے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی پابندیوں کے دباؤ سے آزاد ہوجائیں گے اور ہماری قوم کو عالمی سامراج کی پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوئی پروا نہیں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =