30 مارچ، 2021 11:54 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84279052
0 Persons
ایرانی فلم کی امریکی میلوں میں اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم "The Badger" کو امریکہ میں منعقدہ "فارگو" اور "پراسپیکٹر" میلوں کے انعامات سے نوازا گیا۔

ایرانی ہدایتکار "کاظم ملایی" کی بنائی گئی فلم The Badger کو امریکہ میں منعقدہ 21 ویں فارگو فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اسے ڈپلوما آف آنر برائے بہترین فیچر فلم ملی؛ اس فلم کے پروڈیوسر "سعید سعیدیان" ہیں۔ 

 واضح رہے کہ فارگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال سنیما، شارٹ فلموں، دستاویزی فلموں، تجربات، حرکت پذیری اور طلباء کی فلموں کے زمرے میں منایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ فلم The Badger نے پچھلے مہینے کے دوران، امریکہ میں منعقدہ پانچویں پراسپیکٹر فلم فیسٹیول کے بہترین فلم کے ایوارڈ کو جیت لیا۔

اس فلم کی کہانی کسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں شادی سے پہلے ہی ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فلم کو اس سے پہلے متعدد بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha