29 مارچ، 2021 10:22 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84278225
0 Persons
ایران اور چین کا کورونا وبا سے نمٹنے میں تعاون

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک صحت کے مختلف شعبوں بشمول کورونا وبا سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون معاہدے میں صحت سے متعلق شقوں پر ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ہفتے روز دستخط کردیے؛ جو دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون سمیت آئندہ سالوں میں دیگر ملکوں سے ان جیسے معاہدے طے پانے کی نوید دیتا ہے۔

جہانپور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون معاہدے کے کچھ حصے کی اشاعت کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان وبائی امراض جیسی کورونا وبا کیخلاف لڑنے میں تعاون پر زور دیا گیا تھا۔

اس اسٹریٹجک معاہدے کی ایک اور شق میں صحت کی ٹیکنالوجی اور ترقی میں تعاون کا فروغ اور میڈیکل سائنس جامعات کے درمیان تعاون و نیز ادویات اور طبی ساز سامان کی فراہمی میں تعاون پر زور دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا کرنے والے چین اور ایران نے ایک دوسرے سے تعاون کے 25 سالہ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں 25 سالہ تعاون کے اس معاہدے پر دستخط ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور چین کے وزیر خارجہ "وانگ ای" نے 27 مارچ کو کیئے؛ تاہم یہ معاہدہ اس وقت سے جاری ہے جب چین کے صدر 2016ء میں ایران کے دورے پر آئے تھے۔

** 9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =