28 مارچ، 2021 1:39 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84276635
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ تاجکستان کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ قلب ایشیا کے اجلاس کی شرکت کیلیے تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف قلب ایشیا کے اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کا 29 اور 30 مارچ کو دورہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ قلب ایشیاء رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ تاجیکستان کے اعلی حکام کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس اجلاس میں افغانستان کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور تاجیکستان کی دو قوموں کے مضبوط تاریخي ، ثقافتی اور تمدنی تعلقات ہیں اور دونوں قومیں مشترکہ میراث کی وارث ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =