27 مارچ، 2021 1:30 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84275674
0 Persons
چینی وزیر خارجہ کی قائد انقلاب کے مشیر سے ملاقات

تہران، ارنا - چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور قائد انقلاب کے مشیر 'علی لاریجانی' کی ملاقات کے دوران ایران اور چین کے تعاون کے جامع پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

ایران کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ 'وانگ یی' نے ایرانی سپریم لیڈر'علی لاریجانی' کے ساتھ ملاقات کی جس میں ایران اور چین کے تعاون کے جامع پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

ملاقات کے دوران ، دونوں فریقین نے ایران اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منا کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کو مکمل طور پر بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین وسیع تعاون کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طویل المدتی اور اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کیلیے سیاسی ، معاشی اور تزویراتی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے خارجہ پالیسی میں ملک کے نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ چین کے تعلقات موجودہ حالات سے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ مستقل اور اسٹریٹجک ہوں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جامع اسٹریٹجک پروگرام کے فریم ورک میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =