26 مارچ، 2021 6:54 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84275089
0 Persons
چینی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

تہران، ارنا – چینی وزیر خارجہ "وانگ ای"  آج  بروز جمعہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر  ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

چینی وزیر خارجہ آج (جمعہ )اور کل ایرانی وزیر خارجہ کی دعوت پر تہران میں ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے علاوہ صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا اس سفر میں دونوں فریقین کے مابین ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ  کل ایران اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ، دونوں ممالک کے مابین تعاون کی تاریخی دستاویزات کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے ایران سے پہلے سعودی عرب اور ترکی کا سفر کیا ہے ، اور تہران کے دو روزہ دورے کے بعد  وہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور عمان کا دورہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =