حکومت اپنی پوری طاقت سے صحت کے عملے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ طبی عملے کے ساتھ رہیں گے۔

یہ بات "حسن روحانی" نے پیر کے روز ملک کے طبی عملے کے ساتھ ایک ورچوئل نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے نوروز اور ایرانی نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ تغیر پذیر وائرس نے لوگوں کو متاثر کیا ہے، طبی عملے کی کوشش ، قربانی اور طاقت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اب بھی دوہرے ہندسوں میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ نئے سال میں کم ہو جائے گی۔
صدر روحانی نے کہا کہ حکومت ہمیشہ طبی عملے کی تعریف کرتی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ان پر بہت زیادہ بوجھ ہے اور ہماری میڈیکل سائنسز خطے اور دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہے۔ طبی عملے نے لوگوں کی صحت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha