ایرانی وزیر دفاع کی اپنے علاقائی ہم منصبوں کو نوروز پر مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اپنے علاقائی ہم منصبوں کو نوروز کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے  اپنے علیحدہ خطوط میں پاکستان ، ترکی ، بھارت، عراق ، آرمینیا ، ترکمنستان ، تاجکستان ، جمہوریہ آذربائیجان ، افغانستان ، ازبیکستان ، کرغزستان اور قازقستان کے وزراء دفاع اور مسلح افواج کو نوروز کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر دفاع نے نوروز کو ایک قدیم ورثہ کی روایات میں سے ایک سمجھا جو محبت اور رحمت کا پیغام اور دائمی الہی طاقت کا اظہار کرتا ہے جو اس قیمتی ورثہ کو چھوڑنے والے باپ دادا کی بھرپور سوچ سے پیدا ہوئی ہے۔
وزیر دفاع نے دنیا کے تمام لوگوں خصوصا خطے کے عوام کو بیماریوں اور جنگوں سے دور اتحاد ، یکجہتی ، امن و آشتی سے بھرپور سال کی خواہش کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =