19 مارچ، 2021 10:31 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84270587
0 Persons
امریکہ کو اپنے رویے میں بنیادی تبدیلی لانی ہوگی: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنے سوچنے کا انداز اور رویے میں بنیادی تبدیلی لائے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز جمعے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے کے دوران، ایران کو اپنے حقوق سے محروم کرنے اور اس کو بین الاقوامی پالیسی سے ہٹانے کی کوشش کی ہے؛ تاہم اس کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔

خطیب زادہ نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں نئے شمسی سال کی آمد پر مباردکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور سال گزرا؛ وقت کے درخت سے ایک اور پتا گرکیا؛ کچھ نئے انسان پیدا ہوگئے اور کچھ اس فانی دنیا سے رخصت لے کے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ سال کے دوران، بہت سارے مسائل کا سامنا کیا اور کورونا وبا کے پھیلاؤ نے ان کی صورتحال کو مزید ابتر بنادیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب نئے سال اور موسم بہار کی آمد، کورونا اور مشکلات پر قابو پانے کی نوید دیتی ہے۔

انہوں نے نئے سال کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha