نوروز دوستی، یکجہتی اور خوشی کا پیغام لے کر آتا ہے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوروز، دوستی، محبت، یکجہتی اور خوشی کا پیغام لے کر آتا ہے۔

انہوں نے سب کو نوروز اور بابرکت بہار سے شروع ہونے والی فطرت کی تازگی اور پاکیزگی کیساتھ ہم آہنگ ہونے کی دعوت دی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پیج میں ایک ویڈیو کی اشاعت سے کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار کی آمد سے ہم نئے سال کا اللہ رب العزت کے نام اور ذکر اور اس کی انوکھی طاقت کی امید کیساتھ آغاز کرتے ہیں۔

انہوں نے اندروں ملک سمیت بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہریوں، تمام فارسی زبان بولنے والوں اور نوروز کی تقریب کے ماننے والوں کو نئے سال اور نئی صدی کی آمد پر مبارکباد دی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوروز، دوستی، محبت، یکجہتی اور خوشی کا پیغام لے کر آتا ہے؛ تو آئیے ہم سب نوروز اور بابرکت بہار سے شروع ہونے والی فطرت کی تازگی اور پاکیزگی کیساتھ ہم آہنگ ہوجائیں۔

ظریف نے کہا کہ ختم ہونے والے شمسی سال ہم اور بہت سارے ملکوں کیلئے بہت مشکل گزرا اور اس میں بہت ساری چیلنجر تھیں؛ پوری دنیا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے تسلسل نے ہم سب کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ اسی دنیا میں سب سے بڑی طاقت، بھی اس چھوٹی سی وائرس کے سامنے بے بس ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام، پابندیوں کی وجہ سے کورونا سے نمٹنے میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں مزید مصائب کا شکار ہوگئے؛ لیکن انہوں نے اپنی پرانی تاریخ کے دوران، اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ کبھی بھی چیلنجز اور جارحیت کے سامنے ہتیھار نہیں ڈالیں گے اور پوری حکمت عملی اور یکجہتی سے ان تمام مسائل پر قابو پائیں گے۔

ظریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایران کے بہادر عوام، حکمت عملی، چوکسی اور ذہانت کیساتھ  اپنی قدرتی اور انسانی صلاحیتوں کو وسیع پیمانے پر بروئے کار لاتے ہوئے نئے سال اور نئی صدی میں ایک روشن مستقبل کی تخلیق کرتے ہیں اور ایران کی معیشت کو غیر قانونی معاشی جنگ کے طوق سے آزاد کرکے وہ ایک بہتر، خوشحال اور مہربان ایران کی راہ ہموار کریں گے۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha