18 مارچ، 2021 8:24 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84269908
0 Persons
پاکستان میں قید 7 اور ایرانی ملاحوں کی رہائی

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیے گئے 7 ایرانی ملاحوں کو رہا کرکے انہیں وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کے حقوق کی فراہمی اور اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں سے کراچی کی جیلوں میں قید 7 دیگر ایرانی ملاحوں کو رہا کردیا گیا اور ان کو ایرانی ائیرلائن کے ذریعے وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

ان ملاحوں کو گزشتہ 4 مہینے کے دوران، پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کرکے جیل میں رکھا گیا تھا۔

ان ملاحوں کی رہائی سے اب تک 60 سے زائد ایرانی ملاحوں کو رہا کرکے انہیں وطن واپس روانہ کردیا گیا ہے۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =